پشاور۔ 21 دسمبر (اے پی پی):اے ایس پی چمکنی پشاور سید طلال احمد شاہ کی سربراہی میں تھانہ چمکنی میں پی ایل سی میٹنگ کا انعقادکیا گیا ۔میٹنگ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے، کرایہ داروں کی چھان بین سمیت منشیات اور دیگر جرائم کے تدارک اور مختلف معاشرتی برائیوں کے خاتمے حوالے تفصیل سے گفتگو کی گئی ۔
شرکا نے جرائم کی سرکوبی، غیر قانونی کرایہ داروں کی بروقت مقامی پولیس کو اطلاع اور منشیات کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کے حوالے سے پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم کو دہرایا،میٹنگ میں مختلف معاشرتی مسائل کے حل کے لئے بھی سنجیدہ کوششیں شروع کرنے سمیت علاقہ میں دشمنیوں کے خاتمہ کے لئے جاری مہم کو بھی مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔