راولپنڈی ۔26اگست (اے پی پی):اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ 6 ستمبر سے بحرین میں شروع ہو گا ، پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز جاپان کے خلاف میچ سے کرے گی۔پی ایف ایف کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان کو بحرین، جاپان اور فلسطین کے ساتھ گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے۔
ایونٹ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 ستمبر کو جاپان، دوسرا میچ 9 ستمبر کو بحرین جبکہ تیسرا اور آخری میچ 12 ستمبر کو فلسطین کے خلاف کھیلے گی ۔