اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ سعودی عرب 2027 کوالیفائی رائونڈ میں شام اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ سعودی عرب 2027 کوالیفائی رائونڈ میں شام اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان میچ (کل ) منگل کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی مجلس عاملہ کے رکن عارف شہزاد جدون نے کہا کہ میچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ کے کوالیفائی رائونڈ …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ سعودی عرب 2027 کوالیفائی رائونڈ میں شام اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان میچ (کل ) منگل کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی مجلس عاملہ کے رکن عارف شہزاد جدون نے کہا کہ میچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ کے کوالیفائی رائونڈ کے گروپ ای میں پاکستان،افغانستان، میانمار اور شام کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اس سے قبل پاکستان، شام کے ایک میچ اور افغانستان کے خلاف ہوم اینڈ اوے دونوں میچ کھیل چکا ہے۔

پاکستان نے افغانستان کے خلاف دونوں میچ برابر کھیلے جبکہ اس کو شام کے ہاتھوں اوے میچ میں 0-2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب ہوم میچ 18 نومبر کو کھیلے گا۔