اے ایف ڈی سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے تمام ممکنہ مدد فراہم کرے گی،ایل ڈبلیو ایم سی

111
اے ایف ڈی سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے تمام ممکنہ مدد فراہم کرے گی،ایل ڈبلیو ایم سی

لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):فرانس ایمبیسی اور ایجنسی فرانس ڈیویلپمنٹ کے تعاون سے فرنچ مشن کی لاہور آمد کے موقع پرائر پیرف اور سیکٹوم ممبران پر مبنی مشن نے ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔فرنچ مشن 19دسمبر تک مختلف محکموں کی ورکنگ کا جائزہ لے کر سموگ اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کرے گا۔

اے ایف ڈی سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے تمام ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔سیکٹوم ممبران سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلقہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے تجاویز پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ائر پیرف کے ممبران فضائی آلودگی اور اربن موبیلیٹی کے بارے میں تکنیکی معاونت بھی فراہم کریں گے۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق فضائی آلودگی اور اربن موبیلٹی پر کام کرنے والا فرانسیسی ادارہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور فضائی آلودگی سے متعلق ماہرین کا ادارہ ہے جو پاکستان میں آلودگی کے خاتمے کے لیے ٹیکنیکل اسسٹنس فراہم کریں گے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین، ڈپٹی سی ای او محمد اورنگزیب و دیگر افسران سے ملاقات کے دوران فرنچ مشن کو ایل ڈبلیو ایم سی کی ورکنگ اور ماحول دوست اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وفد میں ریجنل ڈائریکٹر یزید بنسیڈ،کنٹری ڈائریکٹر پاکستان ونسنٹ تھیوونوٹ ، کنٹری منیجر پاکستان بپٹسٹ ڈینا اور اربن ڈیولپمنٹ ایکسپرٹ پاکستان احسن پراچہ شامل تھے۔فرنچ مشن نے محمود بوٹی پر لگایا جانے والا اربن فارسٹ اور سولر پارک کو قابل ستائش اقدام قرار دیا۔

مزید برآں حکومت پاکستان ماحول دوست اقدامات کے تحت وسیع منصوبوں پر کام کرنے کے لیے پالیسی مرتب کر رہی ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پاکستان بھر کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کا ماڈل نظام ہے۔فرنچ مشن ایل ڈبلیو ایم سی کمپوسٹ پلانٹ اور لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ پر ایل ڈبلیو ایم سی ورکنگ کا جائزہ بھی لے گا۔