اے این ایف نے 3 کاروائیوں میں 13 کلو منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان گرفتار کرلئے

161
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

راولپنڈی۔6جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکاٹکس فورس (اے این ایف )نے 3 کاروائیوں میں 13 کلو منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ترجمان اے این ایف کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی 3 کاروائیوں میں 13 کلو منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

لاہور میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے گئے پارسل سے 185 گرام ہیروئن،حیات آباد پشاور میں 2 ملزمان سے 4.8 کلو چرس اور آر سی ڈی روڈ حب میں گاڑی سے 8.4 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔