اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 7 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 304.33 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔ تعلیمی اداروں کے قریب کی …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 7 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 304.33 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔ تعلیمی اداروں کے قریب کی جانے والی کارروائیوں میں جی نائن اسلام آباد میں ایک ہوٹل کے قریب ملزم سے 30 گرام وزنی 70 سائیکو ٹراپک گولیاں برآمد ہوئیں۔ اسی طرح شامکوٹ ٹول پلازہ، ضلع خانیوال کے قریب ایک خاتون کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔دیگر کارروائیوں میں کراچی پورٹ پر قطر جانے والے ایک کنٹینر سے جانوروں کی خوراک میں مکس کی گئی 300 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ رنگ روڈ پشاور پر ایک پارک کے قریب ٹرک سے 2 کلوگرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح پرانا ٹول پلازہ، انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب ایک ملزم سے 1 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ رنگ روڈ پشاور میں ایک اور کارروائی کے دوران کوریئر آفس میں لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 100 گرام چرس برآمد کی گئی۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں