اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 68 لاکھ سے زائد مالیت کی 83.94کلو گرام منشیات برآمد، 8ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں68 لاکھ سے زائد مالیت کی 83.94کلو گرام منشیات برآمد کر کے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتہ کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران رئیس گوٹھ کراچی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم …

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں68 لاکھ سے زائد مالیت کی 83.94کلو گرام منشیات برآمد کر کے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتہ کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران رئیس گوٹھ کراچی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 3کلوگرام آئس برآمد کرلی اورگرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔

دیگر کارروائیوں میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے جوتوں سے 548 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 74.4کلو گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ غوری ٹاؤن اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 3.6کلو گرام چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔غوری ٹاؤن اسلام آباد کے قریب ایک اور کارروائی کے دوران ملزم سے 2.4کلوگرام چرس برآمد کرلی۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں