اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 9 کارروائیوں میں 43 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 11 ملزمان گرفتارکرلیے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اے این ایف نے گذشتہ 24گھنٹوں میں ملک گیر انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران یہ منشیات برآمد کیں ۔ترجمان نے بتایاکہ پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 121 آئس اور 13 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ۔راولپنڈی میں کوریئر آفس میں دو کارروائیوں میں انگلینڈ بھیجے جانے والے 2 پارسلز سے 470نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں ۔سہراب گوٹھ کراچی میں تین ملزمان سے 20 کلوگرام کیٹامائن برآمدکی گئی ۔سیال موڑ روڈ سرگودھا کے قریب ملزم سے 16.8 کلو گرام چرس برآمد کی گئی
۔ایم ون اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 2.4 کلو گرام چرس اور 108 گرام آئس برآمد کی گئی ۔ ایم تھری اور ایم فور فیصل آباد کے قریب دو کارروائیوں میں 3 ملزمان سے 3 کلو گرام آئس برآمد کی گئی ۔کوئٹہ میں ملزم سے 500 گرام آئس برآمد کی گئی ۔ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔