اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

141
ANF ​​operation against drug
ANF

راولپنڈی۔11جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف6 کارروائیوں میں 34 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 4 ملزمان گرفتارکر لیے ۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری گذشتہ چوبیس گھنٹے کی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارگو آفس سے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 2.9 کلوگرام ہیروئین برآمد کی گئی ،راولپنڈی میں کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ اور قطر بھیجے جانے والے دو پارسلز سے 1.5 کلو گرام آئس برآمد کی گئی ،اورنگی ٹائون کراچی سے 21.6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔سروس روڈ اسلام آباد پر گاڑی سے 7.8 کلو گرام چرس برآمدکرکے 2 ملزمان گرفتارکیے گئے ۔ہنزہ ہوٹل گلگت کے قریب دو ملزمان سے 900 گرام چرس برآمد کی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔