راولپنڈی۔6مارچ (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف11 کارروائیوں میں 122 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 12 ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق رنگ روڈ پشاور کے قریب سے 36 کلو گرام افیون برآمدکی گئی ۔
لبرٹی چوک لاہور کے قریب سے 22 کلو گرام میتھا ڈون برآمدکر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔طورخم روڈ خیبر سے 18 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔فیصل آباد روڈ کے قریب سے 12 کلو گرام چرس اور 7 کلوگرام افیون برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔
بلوچستان میں ملزم سے 10 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔حیدرآباد میں قاسم آباد کے قریب ملزم سے 7 کلوگرام چرس، 100 گرام ہیروئن اور 50 گرام آئس برآمدکی گئی ۔لیبر کالونی پشاور کے قریب سے 3.6 کلوگرام چرس برآمدکرکے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔کارگو آفس لاہور میں کراچی کے لئے بھیجے گئے پارسل سے 2 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔
لاہور میں کوریئر آفس سے 2 کلوگرام آئس برآمدکرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔گلگت میں ملزم سے 1.4 کلو گرام چرس،تین 30 بور پستول بمعہ 7 میگزین اور 15 راؤنڈ برآمدکیے گئے ۔دینہ، جہلم میں دو ملزمان سے 900 گرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔