اے این ایف کی کارروائیاں ،5 ملزمان گرفتار، 81 کلو منشیات برآمد

138

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس ((اے این ایف) )نے 4 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتارکر کے 81 کلو منشیات برآمد کر لی ہے۔

جمعہ کو اے این ایف کے ترجمان نے بتایاکہ 24 گھنٹوں کے دوران کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 12کلو افیون اور 21.6 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ سیالکوٹ میں دو مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان سے 26.4 کلو چرس اور 10.6 کلو آفیون برآمد کر لی۔ F/7 اسلام آباد کے قریب ملزم کو گرفتار کر کے 1.4 کلو چرس برآمد کر لی ۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔