اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے گوادر میں منشیات سمگلر گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1788 کلو گرام منشیات برآمدکر لی۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق اے این ایف کے عملے نے مختلف جگہوں سے مجموعی طور پر 1788 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ہے ،جس میں 1740 کلو گرام چرس، 28 کلو گرام آئس اور 20 کلو گرام مارفین شامل ہیں۔
برآمدہونے والی منشیات کو بیرون ملک سمگل کرنے کے لئے ذخیرہ کیا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے۔