بیجنگ۔6نومبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر توجہ دے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں فلسطین اسرائیل جنگ سے جنم لینے والے انسانی المیے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ جنگ میں 11 ہزار سے زیادہ اافراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ عالمی …
عالمی برادری غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر توجہ دے، چین

مزید خبریں
بیجنگ۔6نومبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر توجہ دے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں فلسطین اسرائیل جنگ سے جنم لینے والے انسانی المیے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ جنگ میں 11 ہزار سے زیادہ اافراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔
عالمی برادری کو اس طرح کے سانحات کا تسلسل روکنا چاہیے۔ ترجمان نے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ ہنگامی خصوصی اجلاس نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی، جس میں متعلقہ فریقین سے قانون کے مطابق فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا، بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق عام شہریوں ، شہری تنصیبات اور افرادی عملے اور تنصیبات کا احترام اور تحفظ کیا جائے گا اور ’’دو ریاستی حل‘‘ کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ یہ بین الاقوامی برادری کی مضبوط آواز کی عکاسی کرتی ہے۔
وانگ وین بین نے کہا کہ سلامتی کونسل کے موجودہ چیئرمین ملک کی حیثیت سے چین فلسطین میں امن کی بحالی کے لیے اپنی پوری کوشش کرے گا اور تنازع میں ثالثی، تناؤ کو کم کرنے اور فلسطین کے مسئلے کو دو ریاستی حل کی راہ پر واپس لانے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔








