ایف آئی اے فیصل آباد نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے فیصل آباد نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے شہری کو برطانیہ کا ورک ویزا دلوانے کے لیے 74 لاکھ روپے وصول کیے

فیصل آباد۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ایف آئی اے فیصل آباد نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے شہری کو برطانیہ کا ورک ویزا دلوانے کے لیے 74 لاکھ روپے وصول کیے۔ حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے فیصل آباد کا انسانی اسمگلروں/ایجنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

ایف آئی اے فیصل آباد سرکل نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم اشفاق احمد ولد خلیل احمد کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے شکایت کنندہ کو برطانیہ کا ورک ویزا دلوانے کے لیے 74 لاکھ روپے وصول کیے تاہم اپنا وعدہ پورا نہ کیا۔ ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔