این اے 168،بغیر اجازت انتخابی ریلی نکالنے پر امیدوار ولی داد چیمہ کو نوٹس جاری، وضاحت طلب

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر این اے 168 بہاولپور نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار ولی داد چیمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بغیر پیشگی اجازت کار و جیپ ریلی

لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر این اے 168 بہاولپور نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار ولی داد چیمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بغیر پیشگی اجازت کار و جیپ ریلی کے انعقاد پر وضاحت طلب کرلی۔ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیدوار ولی داد چیمہ نے متعلقہ حکام سے پیشگی اجازت حاصل کیے بغیر انتخابی کار و جیپ ریلی کا انعقاد کیا

جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔نوٹس میں امیدوار سے مذکورہ اقدام کے بارے میں وضاحت طلب کرتے ہوئے مقررہ وقت کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعلقہ حکام نے واضح کیا کہ انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ،خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔