ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوراب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا

کوئٹہ۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ایس/ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر یوسف ثانی، سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس فضل محمد قمبرانی، محکمہ خزانہ کے نمائندے، پی پی ایچ آئی کے نمائندے سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری، سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مختلف مراکز صحت کی کارکردگی اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی، تنخواہوں کی ادائیگی، ڈائیلاسز یونٹ (او ٹی)اور طبی مشینری کی دستیابی و فعالیت سمیت دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔

 

مزید خبریں