ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل سے آج اوچ پاور پلانٹ کے پبلک ریلیشنز آفیسر محمد طارق خان جمالی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر قادر خان کھوسہ،منظور شیرازی و دیگر بھی موجود تھے
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سے اوچ پاور پلانٹ کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی ملاقات

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل سے آج اوچ پاور پلانٹ کے پبلک ریلیشنز آفیسر محمد طارق خان جمالی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر قادر خان کھوسہ،منظور شیرازی و دیگر بھی موجود تھے ۔ طارق خان جمالی نے اوچ پاور پلانٹ کی موجودہ صورتحال سکیورٹی انتظامات اور مجموعی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ بریفنگ کے دوران اوچ پاور پلانٹ کی اہمیت، تنصیب کے اطراف موجودہ سکیورٹی صورتحال، سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پبلک ریلیشنز آفیسر محمد طارق جمالی نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کو پاور پلانٹ میں سکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات، سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی اور دیگر حفاظتی انتظامات سے بھی آگاہ کیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے کہا کہ اوچ پاور پلانٹ ایک اہم قومی تنصیب ہے، جس کی حفاظت اور سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات کا مسلسل جائزہ لیا جائے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اہم تنصیبات کی سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ عوامی و قومی اہمیت کی تنصیبات کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔







