آئی جی پنجاب کا سرگودھا میں دوہرے قتل کے واقعہ کا نوٹس،آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے سرگودھا کے گائوں کلووال ننگیانہ میں فائرنگ سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے

لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے سرگودھا کے گائوں کلووال ننگیانہ میں فائرنگ سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں37 سالہ جاوید اقبال اور22 سالہ شہباز شامل ہیں۔ سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ،جلدانہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔