پنجاب بھرمیں گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1448ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق اور1667زخمی ہوئے
پنجاب بھرمیں 1448ٹریفک حادثات، 15افراد جاں بحق،1667زخمی ہوئے

مزید خبریں
لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1448ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق اور1667زخمی ہوئے ۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1448ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 746افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ921معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 947ڈرائیورز،102کم عمرڈرائیورز، 538مسافراور197پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ترجمان کے مطابق262ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت305متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 107حادثات میں 121متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور ملتان93حادثات میں 97متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔








