چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمود بشیر ورک نے اپنی سیاسی زندگی کے دوران جمہوریت، عوامی خدمت اور ملک و قوم کی بہتری کے لیے قابل قدر کردار ادا کیا۔
ان کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چوہدری محمود بشیر ورک ایک منجھے ہوئے سیاسی رہنما تھے، جنہوں نے اپنے حلقے کے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔







