راولپنڈی۔5ستمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے گزشتہ ایک ہفتے میں 37 ملک گیر انسداد منشیا ت کارروائیوں کے دوران179.275ملین ڈالر مالیت کی 1975.374کلوگرام منشیات، 8 15لیٹر ایسیٹون، 290 لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈ اور 8520 لیٹرز غیر ملکی شراب برآمد کرلی۔
اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی سے جاری ہفتہ جائزہ رپورٹ کے مطابق 28 اگست تا 3ستمبر تک کی گئی کارروائیوں میں ایک خاتون اور ایک غیر ملکی باشندے سمیت 28ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 12گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 42.100 کلوگرام افیون، 15.395کلوگرام ہیروئن، 200.110کلوگرام چرس،5کلو کرسٹل ہیروئن ،383.100 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) ،1329 کلو ایفیڈرین , 25گرام ویڈ اور 644گرام (1064نشہ آور) ایکسٹیسی گولیاںشامل ہیں۔
اے این ایف بلوچستان نے4کارروائیوں میں1732.5کلوگرام منشیات ،8 15لیٹر ایسیٹون، 290 لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈکیمیکل برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر کے 2ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ۔ برآمدہ منشیات میں17.500کلوگرام افیون، 380 کلو میتھ اینفیٹا مائن ( آئس )اور 1329کلو ایفیڈرین شامل ہیں ۔
اے این ایف پنجاب نے10کارروائیوں کے دوران 138.225کلوگرام منشیات برآمدکرکے ایک خاتون اورایک غیر ملکی سمیت 13ملزمان کو گرفتار کرکے7گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں24.600کلوگرام افیون، 12.245کلوگرام ہیروئن ، 99.660کلوگرام چرس اور 1.720کلومیتھ ایمفیٹا مائن (آئس )شامل ہے ۔اے این ایف خیبر پختونخوا نے15کارروائیوں کے دوران 89.530کلوگرام منشیات برآمدکرکے6ملزمان کو گرفتار کرکے 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔
برآمدہ منشیات میں 1.250کلوگرام ہیروئن، 82کلوگرام چرس ، 700 گرام میتھ ایمفیٹا مائن آئس اور580گرام ایکسٹیسی (964عدد گولیاں) شامل ہے ۔ اے این ایف راولپنڈی نے5کارروائیوں کے دوران3.019کلوگرام منشیات برآمدکرکے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔
برآمدہ منشیات میں2.450کلو گرام چرس ،480 گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس )، 25گرام ویڈ اور 64 گرام ایکسٹیسی گولیاں (100عدد ) شامل ہیں ۔اے این ایف سندھ نے 3کارروائیوں کے دوران12.100کلوگرام منشیات برآمدکرکے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔
برآمدہ منشیات میں1.900کلو گرا م ہیروئن، 10کلو گرام چرس، 200 گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس ) اور8520 لیٹرز غیر ملکی شراب شامل ہیں۔اے این ایف تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔