اے بی ایل اسٹالینز نے شاندار کارکردگی کی بدولت 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

راولپنڈی۔21دسمبر (اے پی پی):چیمپئنز ٹی 20 کپ میں اے بی ایل اسٹالینز نے شاندار کارکردگی کی بدولت 12 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنا لی ہے، یو ایم ٹی مارخورز اور نورپور لائنز کوالیفائر میں مدمقابل ہوں گی اور جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی ۔ پی سی بی کے زیر اہتمام چیمپئنز ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہیں …

راولپنڈی۔21دسمبر (اے پی پی):چیمپئنز ٹی 20 کپ میں اے بی ایل اسٹالینز نے شاندار کارکردگی کی بدولت 12 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنا لی ہے، یو ایم ٹی مارخورز اور نورپور لائنز کوالیفائر میں مدمقابل ہوں گی اور جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی ۔ پی سی بی کے زیر اہتمام چیمپئنز ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہیں ، لیگ میچز مکمل ہونے کے بعد اے بی ایل اسٹالینز اور یو ایم ٹی مارخورز نے 12 ، 12 پوائنٹس حاصل کیے ۔

پوائنٹس ٹیبل پر بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت اسٹالینز نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ مارخورز تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم نورپور لائنز کے خلاف کوالیفائر کھیلے گی اور جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی ۔ اے بی ایل اسٹالینز کو محمد حارث ، یو ایم ٹی مارخورز کو افتخار احمد اور نورپور لائنز کو امام الحق لیڈ کر رہے ہیں ، کوالیفائر 23 دسمبر جبکہ فائنل 25 دسمبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔