ویتنام کے جنوبی صوبے لام ڈونگ میں ٹریفک حادثے میں ایک روسی خاتون سیاح ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔شنہوا کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً رات 2بجکر 15 منٹ پراس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس جس میں 18 غیر ملکی سیاح سوار تھے، فان تھیئت–داؤ زے ایکسپریس وے پر ایک ٹرک کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔
ویتنام ، ٹریفک حادثے میں روسی خاتون سیاح ہلاک، ایک شخص زخمی

مزید خبریں
ہنوئی ۔15اگست (اے پی پی):ویتنام کے جنوبی صوبے لام ڈونگ میں ٹریفک حادثے میں ایک روسی خاتون سیاح ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔شنہوا کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً رات 2بجکر 15 منٹ پراس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس جس میں 18 غیر ملکی سیاح سوار تھے، فان تھیئت–داؤ زے ایکسپریس وے پر ایک ٹرک کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔
بس نہا ٹرانگ شہر سے ہو چی منہ سٹی کی جانب جا رہی تھی۔ بس ڈرائیور نے حکام کو بتایا کہ حادثے کے وقت اسے نیند آ رہی تھی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور نے سڑک پر مناسب توجہ نہیں دی، جس کے باعث بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔حکام حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔







