اے  سی ایبٹ آباد کا  دورہ دھتموڑ ،سٹون کرشنگ پلانٹس  کا معائنہ کیا

اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد افراسیاب زبیر ہندل نے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ہمراہ دوتار دھمتوڑ کے علاقے میں قائم مختلف سٹون کرشنگ پلانٹس کا  معائنہ  کیا

ایبٹ آباد۔ 11 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد افراسیاب زبیر ہندل نے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ہمراہ دوتار دھمتوڑ کے علاقے میں قائم مختلف سٹون کرشنگ پلانٹس کا  معائنہ  کیا

جس  دوران متعدد سنگین ماحولیاتی و انتظامی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ۔معائنہ رپورٹ کے مطابق بعض پلانٹس میں غیر مجاز بلاسٹنگ، کان کنی کے ویسٹ (خاکہ) کو آبی گزرگاہوں میں پھینکنے، موثر ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی عدم موجودگی، گرد و غبار (ڈسٹ) کو کنٹرول کرنے کے ناکافی انتظامات اور رہائشی آبادی کے قریب خطرناک بلاسٹنگ سرگرمیوں جیسے امور سامنے آئے جو نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا باعث  بلکہ مقامی آبادی کی جان و مال کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔ان خلاف ورزیوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں نے کرشنگ پلانٹس کے خلاف قانونی کارروائی، غیر قانونی بلاسٹنگ کی فوری روک تھام، ویسٹ ڈسپوزل اور ڈسٹ کنٹرول سسٹمز کی فوری تنصیب کی سفارش کی ہے۔ تمام پلانٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لازمی لائسنس اور منظوریاں حاصل کیے بغیر اپنی کان کنی و کرشنگ سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتے بصورت دیگر انہیں فوری طور پر بند کیا جائے گا۔عوامی تحفظ کے پیش نظر ان تمام یونٹس کا تفصیلی سیفٹی آڈٹ بھی تجویز کیا گیا  تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

مزید خبریں