اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2026 کے 50 اوورز فارمیٹ کیلئے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2026 کے 50 اوورز فارمیٹ کے لیے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ عبدالصمد کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 19 سے 29 نومبر تک قطر میں کھیلا جائے گا۔ترجمان پی سی بی کےمطابق پاکستان شاہینز ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

لاہور۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2026 کے 50 اوورز فارمیٹ کے لیے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ عبدالصمد کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 19 سے 29 نومبر تک قطر میں کھیلا جائے گا۔ترجمان پی سی بی کےمطابق پاکستان شاہینز ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

اسے گروپ بی میں بھارت اے، نیپال اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ شاہینز اپنی مہم کا آغاز 20 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ 22 نومبر کو بھارت اے اور 24 نومبر کو نیپال کے مدمقابل ہوگی۔پاکستان شاہینز کے سکواڈ میں کپتان عبدالصمد کے علاوہ احمد دانیال، عاکف جاوید، دانش عزیز، فرحان یوسف، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد حسنین، محمد عمران رندھاوا، روہیل نذیر (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، شہزیب خان، شمیل حسین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔بیٹنگ کے شعبے میں حسن نواز، معاذ صداقت، حیدر علی، شہزیب خان، فرحان یوسف اور شمیل حسین ٹیم کو مضبوطی فراہم کریں گے جبکہ روہیل نذیر وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

سپن بولنگ کے شعبے میں دانش عزیز، سعد مسعود اور سفیان مقیم شامل ہیں، جبکہ فاسٹ بولنگ کی قیادت محمد حسنین کریں گے۔ دیگر فاسٹ بولرز میں احمد دانیال، عاکف جاوید اور محمد عمران رندھاوا شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 26 اور 27 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 29 نومبر کو ہوگا۔ پاکستان شاہینز کے یو اے ای کے خلاف پہلے میچ کے علاوہ تمام گروپ میچز ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ پہلے میچ کا انعقاد یونیورسٹی آف دوحہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گرائونڈ میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں