اے سی کہوٹہ شیریں گل کی اوپن ڈور کچہری، متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت اوپن ڈور پالیسی کے مطابق شہریوں سے ملاقات کی، ان کی شکایات سنیں اور مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

کہوٹہ۔ 12 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کو موصول ہونے والی درخواستوں پر مقررہ ٹائم فریم کے اندر فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے شہریوں کی شکایات سننے کے بعد موقع پر ہی متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے احکامات بھی دیے۔ شیریں گل نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تحصیل سمیت دیگر انتظامی دفاتر میں بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انہیں معیاری سرکاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں

مزید خبریں