صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنگلہ دیش میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری کا بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنگلہ دیش میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو ایکس پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان، بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ تمام افراد کی سلامتی، بھلائی اور بہبود کے لیے دعا کی۔







