اے ٹی پی فائنلز، عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ نے ہولگر رونے کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کر دیا

89
Novak Djokovic
Novak Djokovic

روم ۔13نومبر (اے پی پی):سربیا کےشہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ نے اے ٹی پی فائنلز میں گروپ مرحلے کے ابتدائی میچ میں ہولگر رونے کو ہراکر فاتحانہ آغاز کر دیا۔36 سالہ سربین ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ٹاپ سیڈڈ نوویک جووکوچ نے اے ٹی پی فائنلز میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے میچ میں ڈنمارک کے ہولگر رونے کو شکست دی ۔

اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن میں جاری ہیں۔ اے ٹی پی فائنلز کے گرین گروپ مرحلے میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں24 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سخت مقابلے کے بعد حریف ڈنمارک کے کھلاڑی ہولگر رونے کو 6-7(4-7)،7-6(1-7) اور 3-6سے ہرا کر اے ٹی پی فائنلز کا فاتحانہ آغاز کر دیا ۔

یوں اس فتح کے بعد سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ آٹھویں مرتبہ عالمی نمبر ون کے طورپر سال کا اختتام کریں گے۔