اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل،جیکب مینسیک نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد عالمی نمبر ٹو جینک سنر کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

دوحہ ۔20فروری (اے پی پی):جمہوریہ چیک کے ٹینس کھلاڑی جیکب مینسیک اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں رائونڈ میں داخل ہوگئے ۔ای ایس پی این کے مطابق 20 سالہ جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹار جیکب مینسیک نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں 24 سالہ اطالوی نامور ٹینس سٹار اور …

دوحہ ۔20فروری (اے پی پی):جمہوریہ چیک کے ٹینس کھلاڑی جیکب مینسیک اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں رائونڈ میں داخل ہوگئے ۔ای ایس پی این کے مطابق 20 سالہ جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹار جیکب مینسیک نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں 24 سالہ اطالوی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹو جینک سنر کو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ جمعہ کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جمہوریہ چیک کے ٹینس کھلاڑی جیکب مینسیک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف 24 سالہ اطالوی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹو جینک سنر کو 6-7(3-7)،6-2 ور 3-6سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

اس شکست کے ساتھ جینک سنر کی 23 میں سے 22 فتوحات کی شاندار سلسلہ وار کارکردگی کا خاتمہ ہوگیا، ان کی حالیہ واحد شکست گزشتہ ماہ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں نوویک جوکووچ کے خلاف تھی۔فاتح جیکب مینسیک کا سیمی فائنل میں مقابلہ فرانسیسی کھلاڑی آرتھر فلز سے ہوگا۔