صادق آباد پولیس نے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7 مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم برآمد کر لی۔
صادق آباد پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائم و موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

مزید خبریں
راولپنڈی۔29جولائی (اے پی پی):صادق آباد پولیس نے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7 مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔ایس پی راول سعد ارشد نے کارروائی پر صادق آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ زیرحراست ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے راولپنڈی پولیس مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کے دوران دیگر وارداتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔








