وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ضلع خیبر میں 24 خارجیوں اور ضلع نوشکی میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار وطن عزیز کے امن کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں کر رہے ہیں، وطن عزیز کی حفاظت کے غیرمتزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔







