وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے قومی نصاب کونسل، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) اور ایکٹ انٹرنیشنل کے تعاون سے گریڈ 6 تا 8 کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد طلبہ کو جدید، معیاری اور آسان ڈیجیٹل تعلیم فراہم کرنا، اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا …
وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا گریڈ 6 تا 8 کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل لرننگ مینجمنٹ سسٹم شروع کرنے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے قومی نصاب کونسل، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) اور ایکٹ انٹرنیشنل کے تعاون سے گریڈ 6 تا 8 کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد طلبہ کو جدید، معیاری اور آسان ڈیجیٹل تعلیم فراہم کرنا، اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور تعلیمی نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانا ہے۔
اس نظام کے ذریعے طلبہ کو آن لائن اسباق، مشقیں، تعلیمی مواد اور تشخیصی سرگرمیوں تک رسائی حاصل ہوگی جبکہ اساتذہ کو تدریس اور طلبہ کی کارکردگی جانچنے کے لیے جدید سہولیات میسر آئیں گی۔ اسلام آباد کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں گریڈ 6 سے 8 کے طلبہ کے لیے یہ نظام مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا جبکہ اساتذہ کو اس کے موثر استعمال کے لیے خصوصی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔
قومی نصاب کونسل کے حکام کے مطابق اس اقدام سے تعلیم کے معیار میں بہتری آئے گی، طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیت بڑھے گی اور پاکستان میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ میں اہم پیش رفت ہوگی۔







