اے پی ایس پشاور کے معصوم بچوں پر دہشت گرد حملہ انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر حملہ تھا، پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور کے معصوم بچوں پر دہشت گرد حملہ انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر حملہ تھا، اس سانحہ نے پاکستان کے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے ،پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے قومی ایکشن پلان کے تحت فیصلہ کن اور کامیاب انسداد دہشت گردی …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور کے معصوم بچوں پر دہشت گرد حملہ انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر حملہ تھا، اس سانحہ نے پاکستان کے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے ،پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے قومی ایکشن پلان کے تحت فیصلہ کن اور کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنز کئے ہیں۔

وہ انقرہ کے کیچیورین اور مان پارک میں منعقد ہونے والی یادگاری تقریب سے خطاب کر رہے تھے جو 2014 میں اے پی ایس پشاور پر ہولناک دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے سکول کے بچوں اور عملے کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد کی گئی تھی۔تقریب میں کیچیورین میونسپلٹی کے ڈپٹی میئر عطیلہ زورلو، سول سوسائٹی کے نمائندے، کیچیورین میونسپلٹی اور پاکستان کے سفارتخانے کے افسران نے شرکت کی۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، دہشت گردی سے کھوئی جانے والی معصوم جانوں کی یاد کو زندہ رکھنے اور دیرپا یکجہتی کے لئے ترکیہ کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کیچیورین میونسپلٹی کے ڈپٹی میئر عطیلہ زورلو نے معصوم بچوں پر وحشیانہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ تمام شعبوں خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ڈپٹی میئر زورلو اور دیگر معززین کے ہمراہ اے پی ایس شہداء کے لئے وقف یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔کیچیورین اور مان پارک میں جنوری 2015 میں میونسپلٹی کی جانب سے پاکستان کے سفارتخانے کے تعاون سے شہید بچوں کی یاد میں درخت لگائے گئے تھے۔