اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں کی قربانی کو قوم کبھی نہیں بھول سکتی،اے پی ایس کے شہدا نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا اور قربانی کا درس دیا۔منگل کو اے پی ایس شہداکی برسی کے موقع پر جاری بیان میں وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 ملک کی …
اے پی ایس کے معصوم بچوں کی قربانی کو قوم کبھی نہیں بھول سکتی،وفاقی وزیر توانائی

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں کی قربانی کو قوم کبھی نہیں بھول سکتی،اے پی ایس کے شہدا نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا اور قربانی کا درس دیا۔منگل کو اے پی ایس شہداکی برسی کے موقع پر جاری بیان میں وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 ملک کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،اے پی ایس کے معصوم بچوں کی قربانی کو قوم کبھی نہیں بھول سکتی،معصوم بچوں پر ہوئے حملے کی یاد آج بھی قوم کو سوگوار کر دیتی ہے۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں،اے پی ایس کے شہدا نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا اور قربانی کا درس دیا۔اویس لغاری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا قومی عزم آج بھی پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،ریاست کے امن کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں، دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان شر پسند عناصر کے عزائم کو ناکام بناتا رہے گا،اے پی ایس کی یاد دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بناتی ہے۔







