آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)نے رئیسہ عادل کی بطور پرنسپل انفارمیشن آفیسر ،پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پی آئی او کی حیثیت سے اپنی مدت کے دوران آزادیِ صحافت کے تحفظ کو یقینی بنائیں گی اور پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گی ۔
اے پی این ایس کا نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر رئیسہ عادل کی تقرری کا خیرمقدم

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)نے رئیسہ عادل کی بطور پرنسپل انفارمیشن آفیسر ،پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پی آئی او کی حیثیت سے اپنی مدت کے دوران آزادیِ صحافت کے تحفظ کو یقینی بنائیں گی اور پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گی ۔ اے پی این ایس کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اے پی این ایس کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ رئیسہ عادل پی آئی او کی حیثیت سے اپنی مدت کے دورا ن آزادیِ صحافت کا تحفظ کریں گی اور پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ ان کے دور میں پرنٹ میڈیا، پی آئی ڈی اور حکومت کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کا تسلسل برقرار رہے گا۔اے پی این ایس کے عہدیداران نے سبکدوش ہونے والے پی آئی او مبشر حسن کی خدمات کا بھی اعتراف کیا اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ان کے تعاون کو سراہا۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے امید ظاہر کی کہ سرکاری اشتہارات کے نرخوں میں منظور شدہ اضافہ پر عملدرآمد اور واجبات کی ادائیگی سمیت پرنٹ میڈیا کے زیر التوا مسائل کو حل کیا جائے گا۔








