اے پی پی کے جنوبی کوریا کی یونپ نیوز ایجنسی کے اشتراک سے انٹرنیشنل نیوز ایجنسیز پورٹل میں شمولیت کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط پورٹل کے اجراءکا بنیادی مقصد دنیا بھر کی نیوز ایجنسیوں کو 2018ءکے پیونگ چنگ اولمپک اور پیرا اولمپک وینٹر گیمز کی کوریج میں معاونت فراہم کرنا ہے اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے جنوبی …
اے پی پی کے جنوبی کوریا کی یونپ نیوز ایجنسی کے اشتراک سے انٹرنیشنل نیوز ایجنسیز پورٹل میں شمولیت کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
اے پی پی کے جنوبی کوریا کی یونپ نیوز ایجنسی کے اشتراک سے انٹرنیشنل نیوز ایجنسیز پورٹل میں شمولیت کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
پورٹل کے اجراءکا بنیادی مقصد دنیا بھر کی نیوز ایجنسیوں کو 2018ءکے پیونگ چنگ اولمپک اور پیرا اولمپک وینٹر گیمز کی کوریج میں معاونت فراہم کرنا ہے
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے جنوبی کوریا کی یونپ نیوز ایجنسی کے اشتراک سے انٹرنیشنل نیوز ایجنسیز پورٹل میں شمولیت کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب منگل کو اے پی پی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان مسعود ملک نے یونپ نیوز ایجنسی کی گلوبل سٹرٹیجی ٹیم کے سربراہ یو چنگ یپ اور ڈپٹی ہیڈ آف میڈیا ٹیکنالوجی بیورو کم ال جونگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پورٹل کے اجراءکیلئے نیوز ایجنسیوں کے تعاون سے نیوز ایجنسیوں کے درمیان خبروں کے تبادلہ سے متعلق معاہدوں کو فعال کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر یو چنگ یپ نے بتایا کہ نیوز ایجنسیوں کیلئے پورٹل کے اجراءکا بنیادی مقصد دنیا بھر کی نیوز ایجنسیوں کو 2018ءکے پیونگ چنگ اولمپک اور پیرا اولمپک وینٹر گیمز کی کوریج کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے جو فروری اور مارچ 2018ءمیں جنوبی کوریا میں منعقد ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اختتام پر متعارف کئے جانے والے پورٹل سے رکن ممالک کی نیوز ایجنسیوں کو مضامین، تصاویر، وڈیو کلپس اور گرافکس (نیوز کانٹینٹس) کے تبادلہ میں مدد ملے گی اور وہ اس مواد کو اپنے متعلقہ سبسکرائبرز تک پہنچا سکیں گی۔ یہ پورٹل وینٹر گیمز میں کامیاب رہا تو اسے ممبر ممالک کے باہمی فائدے میں بعداز اولمپکس بھی توسیع دی جائے گی۔ قبل ازیں انہوں نے اے پی پی کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور پاکستان کی قومی خبر رساں نیوز ایجنسی کے کام کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر دونوں نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون کے طریقہ کار کو طے کرنے کیلئے بات چیت کی گئی۔








