اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ادارہ کے صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں صحافیوں کو جدید تکنیکی انداز سے پیشہ وارانہ تربیت دی جا رہی ہے۔ اس پروگرام کا پہلا سیشن گذشتہ منگل کو شروع کیا گیا ہے۔ اس تربیتی کورس میں ادارے کے مختلف شعبوں انگریزی سروس، اردو سروس، ویڈیو نیوز سروس، ویب سروس، نیوز ڈیسک سمیت دیگر شعبوں کے صحافیوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔ صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ماہر صحافیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، اس تربیتی پروگرام کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ ادارے کے صحافیوں نے بھی اس پروگرام کو سراہا ہے۔