23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاے ڈی سی چارسدہ کا شبقدربازار کا دورہ، ایریگیشن نالی پر جاری...

اے ڈی سی چارسدہ کا شبقدربازار کا دورہ، ایریگیشن نالی پر جاری کام کا معائنہ

- Advertisement -

پشاور۔19جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ ثانیہ صافی نے عوامی شکایات پرشبقدر بازار کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران ایریگیشن نالی پر جاری کام کا معائنہ کیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ایریگیشن نالی پر جاری کام کو جلد مکمل کرنے اور عوام کی سہولت اور آسانی کیلئے ملبہ کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر ایس ڈی او ایریگیشن اور ریونیو اہلکاربھی ان کے ہمراہ تھے ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=291348

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں