بابراعظم کی طرح جارحانہ کپتانی کرنے کا عادی ہوں‘ قومی ٹیم کی کپتانی میرے لئے اعزاز ہے۔ شاداب خان

65

ویلنگٹن ۔17دسمبر (اے پی پی):قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، بابر اعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی البتہ بابراعظم کی عدم موجودگی نئے کھلاڑیوں کے لئے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے۔ جمعرات کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ بابراعظم کی کمی محسوس ہوگی۔ بابراعظم کی طرح جارحانہ کپتانی کرنے کا عادی ہوں۔ شاداب خان نے کہا کہ موسیٰ خان اور عثمان قادر 15 رکنی سکواڈ میں تو نہیں مگر ضرورت پڑی تو استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈن پارک میں کھیلنے کا تجربہ ہے، یہاں بائونڈریز چھوٹی ہیں، تماشائیوں کی موجودگی میں دوبارہ کھیلنے کے منتظر ہیں۔