باجوڑ حالیہ بارشوں میں بہترین کارکردگی پر ریسکیو1122 کے اہلکاروں توصیفی اسناد و نقد انعامات تقسیم

Rescue 1122
Rescue 1122

باجوڑ۔ 09 مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمدآیاز خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سعد خان نے حالیہ بارشوں میں ریسکیو1122 اہلکاروں کی جانب سے پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرنے والے اہلکاروں میں توصیفی اسناد و نقد انعامات تقسیم کیے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سعد خان بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 اہلکار ہمیشہ اپنی جانوں کو خطروں میں ڈال کر دوسروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام الناس کی جانب سے ریسکیو1122 کو ہر موقع پر سراہا جاتا ہے،

ریسکیو1122 اہلکار اپنے فرائض عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی انتھک محنت کے نتیجے میں لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنتا ہے۔