باجوڑ میں کمرے کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق ، 5 افراد زخمی

Rescue 1122
Rescue 1122

پشاور۔ 28 اپریل (اے پی پی):باجوڑ کے گاؤں گیلے میں کمرے کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122باجوڑ کے مطابق گاؤں گیلے میں کمرے کی چھت گر نے سے7 افراد ملبے تلے دب گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر و میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل و ڈیزاسٹر ٹیموں نے موقع پر 3 خواتین اور چار بچوں کو ریکور کرلیا۔میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔حادثے میں ایک خاتون موقع پر جبکہ دوسری کی وفات کی تصدیق ڈاکٹروں نے ہسپتال میں کی۔

جاں بحق ہونے والی خواتین میں زوجہ لقمان اور زوجہ شوکت جبکہ زخمیوں میں زوجہ شاہ وکیل، حماد عمر 13 سال، فواد عمر 10 سال، عدنان عمر 8 سال اور حناء عمر 6 سال شامل ہیں۔