باجوڑ کے علاقے ڈبرائی میں سکیورٹی فورسز کا سکیورٹی آپریشن جاری ہے،وزیر داخلہ شیخ رشید

79

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ضلع باجوڑ کے علاقے ڈبرائی میں سکیورٹی فورسز کا سکیورٹی آپریشن جاری ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے دوران آپریشن آئی ای ڈی دھماکے سے ایف سی کےجوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ کااظہار کیا ہے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی سلامتی کی خاطر جان قربان کرنے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔