بارانی علاقوں میں کاشتکاروں کو مون سون کی بارشوں کا پانی محفو ظ کرنے کامشورہ

164
rain
rain

فیصل آباد۔ 15 جولائی (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین اصلاح آبپاشی نے بارانی علاقوں میں کاشتکاروں کو مون سون کی بارشوں کا پانی محفو ظ کرنے کامشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ چونکہ پانی زراعت کی بنیادی ضرورت ہے لہٰذا آبپاش علاقے ہوں یا بارانی پانی کے بغیر کاشتکاری کا تصور بعید از قیاس ہے خصوصاً بارانی علاقوں میں فصلوں کی کاشت کاتمام تر دار و مدار باران رحمت کے نزول پرہے لہٰذا کاشتکار بارانی علاقوں میں فصلوں کی کامیاب کاشت اور زیادہ پیداوار کے حصول کےلئے بارشوں کے پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں اور اس کا درست طریقے سے استعمال بھی یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ بارانی علاقوں میں ہونے والی سالانہ بارشوں کا دوتہائی حصہ موسم گرما اور ایک تہائی حصہ موسم سرما پر مشتمل ہوتاہے لہٰذا بارشوں کے پانی کو محفوظ کرنے کےلئے ڈھلوان کی مخالف سمت گہراہل چلایا جائے، کھیتوں کو ہموار رکھتے ہوئے مضبوط وٹ بندی کی جائے اورکھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے بھی پاک رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ دیسی کھاد یا سبز کھاد کا استعمال بڑھانے سے بارانی علاقوں میں کھیتوں کا وتر زیادہ دیر تک محفوظ رہتاہے جس سے بہترین فصلیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔