باربورا کریجیکووا نے پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

190
Madrid Open Tennis
Madrid Open Tennis

لندن۔15جولائی (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار باربورا کریجیکووا نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ 28 سالہ جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا نے ویمنز سنگلز کے فائنل میچ میں حریف اٹلی کی جیسمین پائولینی کو شکست دے کر کیریئر میں مجموعی طور پر دوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل جیت لیا۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں ،جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے ۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 28 سالہ جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار باربورا کریجیکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اٹلی کی جیسمین پائولینی کو 2-6، 6-2 اور 4-6سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔2021 میں فرنچ اوپن جیتنے والی کریجکیکووا نےومبلڈن اوپن ٹینس جیتنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریں گی۔