قومی ایشین سٹائل کبڈی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز اختتام پذیر ہو گئے

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام جاری قومی ایشین سٹائل کبڈی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلزلیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔ ٹرائلز میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ منتخب ٹیم رواں برس نومبر میں تھائی لینڈ میں کھیلی جانے والی ایشین انڈور گیمز میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ قومی ٹیم …

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام جاری قومی ایشین سٹائل کبڈی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلزلیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔ ٹرائلز میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ منتخب ٹیم رواں برس نومبر میں تھائی لینڈ میں کھیلی جانے والی ایشین انڈور گیمز میں شرکت کرے گی۔

ایونٹ میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ قومی ٹیم کا ایشین انڈور گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ آئندہ ماہ اگست میں اسلام آباد میں لگا جائے گا جس میں کھلاڑی بھرپور تربیت حاصل کریں گے۔