- Advertisement -
باغ۔ 14 اپریل (اے پی پی):کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹینٹ جنرل سید امداد گردیزی،ایس پی مظفرآباد سید عباس شاہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محسن گردیزی نے میجر سعد بن زبیر شہید کے گھر جا کر شہید کے والد سردار زبیر ودیگر ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میجر سعد بن زبیر شہید کی قربانی پاکستان کی سالمیت کے عظیم قربانی ہے میجر سعد شہید نے جرات وبہادری کے ساتھ پاکستان کے اندر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور جام شہادت پر فائز ہوئے۔ اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581663
- Advertisement -