19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںبانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی...

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 14اپریل کو ہو گی

- Advertisement -

لاہور۔12اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 9مئی کے آٹھ مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت 14اپریل کو مقرر کردی گئی ۔ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اپنے دلائل پہلے ہی مکمل کر چکے ہیں جبکہ آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا دلائل دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے جناح ہائوس حملہ سمیت آٹھ مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580976

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں