باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں آئی پی سی تربیتی کورس کا دوسرا مرحلہ مکمل، 21نرسوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم

106
باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں آئی پی سی تربیتی کورس کا دوسرا مرحلہ مکمل، 21نرسوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم

پشاور۔ 07 جون (اے پی پی):باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے نرسوں کو انفیکشن پروینشن اینڈ کنٹرول کی تربیت کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ تربیتی کورس میں مجموعی طور پر 21نرسوں نے حصہ لیا جس میں 3ڈی ایچ کیو، 2ٹی ایچ کیو چھوٹا لاہور، 2ٹی ایچ کیو ٹوپی اور14باچاخان میڈیکل کمپلیکس کی نرسز شامل تھیں۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شاہد یونس نے اختتامی تقریب میں شرکت کی اور تربیتی کورس مکمل کرنے والی تمام نرسوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے بتایا کہ جو کچھ تربیت کے دوران آپ کو سکھایا گیا اس پر عمل کرکے خود کو اور مریضوں کو بچایا جاسکتا ہے۔

اختتامی تقریب سے ڈین چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد محبوب اور ڈی ایچ او کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا اور انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔تقریب کے آخر میں تربیتی کورس مکمل کرنے والی تمام نرسوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔ ڈبلیو ایچ کی جانب سے مائکروبیالوجسٹ اور آئی پی سی کنسلٹنٹ ڈاکٹر شگفتہ نے نرسوں کو آئی پی سی پر تربیت دی جبکہ مائکروبیالوجسٹ بی کے ایم سی ڈاکٹر عاصم علی شاہ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کو سہولت فراہم کی۔