باڑہ، عالم گودر میں برف کے کارخانے پر آگ لگنے سے سٹور روم گر گیا

119

پشاور۔ 06 جون (اے پی پی):ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں برف کےکارخانے میں آگ لگنے سے سٹور روم گر گیا۔ ریسکیو 1122 خیبر کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے عالم گودر میں برف کے کارخانے میں اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو فائر ٹیم نے پیشہ ورانہ طریقے سے قابو پا لیا۔ آگ کی شدت سے کارخانے کا سٹور روم گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔