کوئٹہ۔ 29 نومبر (اے پی پی):وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ٹیمیں تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان اوربجلی چوروں کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں کررہی ہے۔اس سلسلے میں بدھ کے روزبھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت تمام کیسکوآپریشن سرکلز میں بڑے پیمانے پرکارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران کیسکوٹیموں نے کوئٹہ شہر میں جبل نور،کلی برات، بینک کالونی، چشمہ روڈ، پشتون آباد،سیٹلائٹ ٹاون بلاک 3،سی جی ایس کالونی، ایری گیشن کالونی،سبی روڈاور ملحقہ علاقوں سے کارروائی کرتے ہوئے85 شنٹ اور ٹیمپرڈ میٹروں کو اُتارکر تبدیل کردئیے گئے،
نیز اس دوران مختلف گھریلو اور کمرشل نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی 39لاکھ 17ہزار روپے جرمانہ وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل نے بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لورالائی شہرسے بلوں کی عدم ادائیگی پرایک ٹرانسفارمر اُتاردئیے نیز کاروائی کے دوران سرکل کے مختلف علاقوں سے بلوں کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے67کنکشنز منقطع کردئیے جن میں گھریلواور کمرشل صارفین شامل ہیں نیز کارروائی کے دوران نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی مدمیں 51لاکھ60ہزارروپے ریکوری کی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی6لاکھ83 ہزارروپے وصول کئے گئے۔
اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں کارروائی کے دوران ٹیموں نے 73گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کے علاوہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 42لاکھ روپے ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی کیسکوٹیموں نے 2لاکھ13 ہزارروپے وصول کرلئے۔ اسی طرح پشین سرکل نے بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے38گھریلواور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیز کیسکوٹیموں کی جانب سے سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 49لاکھ 38ہزارروپے ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی 3لاکھ 88ہزارروپے وصول کئے گئے۔اسی طرح خضدارسرکل کی ٹیموں نے بھی کارروائی کے دوران کانک کے علاقہ سے ایک ٹرانسفارمرعدم ادائیگی پر اُتارنے کے علاوہ نادہندگان کے 146کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے
نیز کارروائی کے دوران مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 35لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ کارروائی کے دوران ڈٹیکشن کی مدمیں 3 لاکھ57ہزار روپے بھی وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں مکران سرکل میں بھی کیسکوٹیموں نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 40نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کے علاوہ بقایاجات کی مدمیں 4 لاکھ12ہزارروپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔
لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415098